بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات آج ہوں گے

برسلز(نیوز ڈیسک) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات کا اہم دور آج برسلز میں منعقد ہوگا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کریں گی، جبکہ یورپی یونین کی نمائندگی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس، اولوف سکوگ کریں گے۔

اس موقع پر بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون، اور اہم علاقائی و عالمی امور زیرِ بحث آئیں گے۔ اجلاس کے دوران اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان فریم ورک اور جی ایس پی پلس پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔