بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج ریسکیو آپریشن میں مصروف، ڈھوک بڈیر جہلم میں طغیانی سے درجنوں افراد پھنس گئے

جہلم (نیوز ڈیسک)برسات کے مسلسل سلسلے کے باعث برہان نالہ اور ڈھوک بڈیر جہلم میں شدید طغیانی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں گاؤں ڈھوک بڈیر، نالہ برہان کے قریب تقریباً 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔

سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، جب کہ دیگر متاثرین کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ متاثرین کو لائف جیکٹس فراہم کر دی گئی ہیں اور فوری امداد کی فراہمی بھی جاری ہے۔


مقامی انتظامیہ اور پاک فوج مشترکہ طور پر صورتِ حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

نشیبی علاقوں کے رہائشیوں سے ہوشیار رہنے اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں شدید مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ چکوال، راولپنڈی، لاہور اور دیگر اضلاع میں مکانات گرنے، نالوں کی طغیانی اور سیلابی ریلوں کے باعث مجموعی طور پر 36 سے زائد افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔