بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکپتن: بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے گھریلو ملازم زخمی، پولیس نے حراست میں لے لیا

پاکپتن(نیوز ڈیسک) پاکپتن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا نے مبینہ طور پر گھریلو ملازم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملازم علی بہادر زخمی ہو گیا۔

واقعہ سامنے آتے ہی پاکپتن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو حراست میں لے لیا۔ زخمی ملازم کو قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واقعہ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا باعث بن رہا ہے، اور شہریوں نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Ask ChatGPT