بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فاروق ستار کا اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم بحالی تنظیم کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے اپنا پینل بناکر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کیلیے درخواست دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم بحالی تنظیم کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے آئندہ ماہ کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آزاد پاکستان پینل کے نام سے بلدیاتی الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے آزاد پاکستان پینل کے نام سے کئی یونین کمیٹیوں میں اپنے امیدواروں کا پینل تشکیل دے لیا ہے اور پینل کو مخصوص انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلیے انہوں ںے الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کو درخواست بھی دے دی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پینل کے امیدواروں کو تالا، لیپ ٹاپ یا دیوار میں سے کوئی ایک مخصوص نشان دیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ میں دو مراحل میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں دوسرے مرحلے میں آئندہ ماہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔