بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

7.4 شدت کا زلزلہ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی روس کے جزیرہ نما کمچٹکا کے ساحل پر 7.4 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے کمچٹکا ریجن ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز پہلے زلزلے سے صرف 14 کلومیٹر دور ہے، کمچٹکا ریجن میں کچھ دیر پہلے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔