اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اتوار کو لاہور کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور کے چار حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ عمران خان لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مہم چلائیں گے، حلقہ پی پی 168، 167، 170 اور 158 میں انتخابی مہم چلائیں گے۔
عمران خان اتوار کو لاہور کا دورہ کریں گے








