بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارسلان خان کے لاپتہ ہونے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش

کراچی/لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کے لاپتہ ہونے سے متعلق ان کے خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ ارسلان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان خان کو سادہ لباس اہلکار صبح سویرے ان کے گھر سے لےگئے۔
ادھرصحافی ارسلان خان کے گھر سے اغوا پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ارسلان خان کو آج صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا، مخالف آوازوں کو سزا دینے کیلئے اپنے پیاروں سے جدا کیے جانےکا ناپسندیدہ عمل ختم کیا جائے۔