بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں، صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی، محکمہ موسمیات نے 28 جولائی سے مون سون کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کردی۔

شہر قائد میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں، صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن اور بلدیہ سمیت اطراف کے علاقوں میں رجم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطاق شہر میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں، آئندہ 2 روز تک صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے، دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 28 جولائی سے مون سون کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج نمی کا تناسب 66 فیصد ہونے سے موسم مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جاسکتا ہے۔