بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے مجھ سے رابطہ ختم کردیا،رمیز راجا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ ’سابق وزیراعظم عمران خان نے ان سے رابطہ آف کردیا ہے۔‘جمعہ کو لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سے سوال کیا کہ ’آپ عمران خان کو کافی پسند کرتے ہیں، کیا ابھی بھی ان سے آپ کا رابطہ ہے یا پاکستان کرکٹ کے حوالے سے کوئی مشورہ ہوتا ہے؟‘جواب میں رمیز راجا بولے ’جیسے ہی وہ گئے، میرا رابطہ آف ہوگیا، انھوں نے آف کردیا۔‘