بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی حفاظت کیلیے بیل کا صدقہ دے دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کو خطرے کے پیشِ نظر حفاظت کے لیے ایک بیل کا صدقہ دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق این اے 70 نورجمال سے پی ٹی آئی کے رہنما میاں انتصار حسین نے اپنے قائد عمران خان کی زندگی کی حفاظت کے لیے گجرات سے بیل بنی گالہ بھجوایا۔
بنی گالہ کی انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے نام پر بیل کا صدقہ کر کے اسے غربا اور مساکین میں تقسیم کر دیا۔