لندن(نیوز ڈیسک)بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں چار روزہ پریکٹس میچ کھیلا جارہا ہے، لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران ویرات کوہلی 23 رنز پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہونے لیکن ماننے سے انکار کردیا۔
اس کے بعد سابق بھارتی کپتان کو 33 رنز پر امپائر نے پھر ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا اس فیصلے پر بھی کوہلی اعتراض کرتے ہوئے پویلین روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ لیسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں بھارت نے اپنی ٹیم 246 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی۔
بھارت کی جانب سے سریکر بھرت 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اوپنر روہت شرما 25، شبھمن گل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ویرات کوہلی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔
لیسٹر شائر کی جانب سے رومن واکر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ لیسٹر شائر کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بنائے، بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنالیے ہیں اور بھارت کو 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔
☝️ | Kohli (33) lbw Walker.@RomanWalker17 strikes again! This time he hits the pads of Kohli, and after a long wait the umpire's finger goes up.
Out or not out? 🤔
🇮🇳 IND 138/6
𝐋𝐈𝐕𝐄 𝐒𝐓𝐑𝐄𝐀𝐌: https://t.co/adbXpwig48 👈
🦊 #IndiaTourMatch | #LEIvIND pic.twitter.com/iE9DNCUwLO
— Leicestershire CCC 🏏 (@leicsccc) June 23, 2022









