بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاس عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پردرفشاں سلیم نے خاموشی توڑ دی

کراچی (شوبز ڈیسک):پاکستان کی معروف اداکارہ دُرِفشاں سلیم نے بالآخر ساتھی اداکار بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

دُرِفشاں سلیم، جنہوں نے عشق مرشد، کیسی تیری خودغرضی اور جیسے آپ کی مرضی جیسے مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان افواہوں پر بات کی جو ان کی اور بلال عباس کی شادی سے متعلق گردش کر رہی تھیں۔

انہوں نے ڈرامہ عشق مرشد میں بلال عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، اور ان کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا تو دُرِفشاں نے پہلی بار اس حوالے سے کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا:

“جب آپ کسی کردار میں مکمل طور پر ڈوب جاتے ہیں تو وہی کردار میں جان آتی ہے۔ میرے اور بلال کے درمیان ہم آہنگی ضروری تھی کیونکہ یہ ایک رومانوی کہانی تھی۔”

انہوں نے مزید کہا:

“میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہوں۔ ہمارے نکاح سے متعلق بہت سی افواہیں گردش میں تھیں، لیکن ان میں کوئی سچائی نہیں۔ نجی رکھنے اور خفیہ رکھنے میں فرق ہوتا ہے، اور شادی جیسا معاملہ زیادہ دیر تک چھپایا نہیں جا سکتا۔”

دُرِفشاں سلیم کے اس واضح مؤقف کے بعد ان تمام افواہوں کی تردید ہو گئی ہے جو ان کے اور بلال عباس کے درمیان خفیہ نکاح سے متعلق کی جا رہی تھیں۔