بولی وڈ کےمسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں عارضی طور پر رہائش اختیار کر لی — اور وہ بھی کسی عام اپارٹمنٹ میں نہیں بلکہ چار لگژری فلیٹس میں، جن کا مجموعی ماہانہ کرایہ تقریباً80 لاکھ روپے ہے۔
✅ پانچ سال کا معاہدہ، کروڑوں کا سکیورٹی ڈپازٹ
رپورٹس کے مطابق عامر خان نے 5 سال کے کرایہ معاہدے پر یہ فلیٹس حاصل کیے ہیں اور اس کے لیے تقریباً 4 کروڑ 70 لاکھ روپے بطور سکیورٹی ڈپازٹ جمع کرائے ہیں۔
یہ فلیٹس باندرہ کے ولنومونا اپارٹمنٹ میں واقع ہیں، جن کا دلکش سمندری منظر انہیں مزید پرکشش بناتا ہے۔
پرانے گھر کی ری ڈیولپمنٹ
عامر خان اس وقت ممبئی میں اپنی مستقل رہائش گاہ “ورگو ہاؤسنگ سوسائٹی” کی ری ڈیولپمنٹ کی وجہ سے عارضی جگہ پر مقیم ہیں۔
دلچسپ پہلو یہ ہے کہ عامر خان کی یہ نئی رہائش گاہ بالکل شاہ رخ خان کی عارضی رہائش کے قریب ہے۔
شاہ رخ بھی اپنی رہائش گاہ منت کی تزئین و آرائش کے سبب عارضی طور پر اسی علاقے میں منتقل ہوئے ہیں، یوں یہ علاقہ بولی وڈ کے سپر اسٹارز کا عارضی پڑاؤ بن چکا ہے۔
فلمی ستاروں کا گڑھ — باندرہ اور پالی ہل
باندرہ اور پالی ہل کو پہلے ہی فلمی ستاروں کا محلہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں سلمان خان، کرینہ کپور، سیف علی خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، ریکھا، رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون جیسی بڑی شخصیات مقیم ہیں — اب عامر اور شاہ رخ بھی عارضی طور پر ایک ساتھ یہیں رہائش پذیر ہیں۔
عامر خان بن گئے شاہ رخ خان کے ہمسائے ،فلیٹس کاماہانہ کرایہ کتناہوگا؟








