بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  وفاقی حکومت سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی،امیر مقام

  مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نےضلع شانگلہ کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ان سے اظہار ہمدردی کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی تباہی مچائی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کی طرف سے شانگلہ کے عوام کے لیے تعزیت اور یکجہتی کا پیغام لایا ہوں۔ وفاقی حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
امیر مقام نے متاثرہ دیہات کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اب نے صرف گھروں کو ہی نہیں، بلکہ کسانوں کی فصلیں، گاڑیاں اور گھریلو سامان بھی پانی میں بہا دیا، کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں اور پل مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ درجنوں دیہات کا تحصیل پورن اور الپوری سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 ضلعی و صوبائی حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید
انجینئر امیر مقام نےخیبر پختونخوا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔
دن گزرنے کے باوجود شانگلہ کا دیگر اضلاع سے رابطہ بحال نہیں ہو سکا، جو نااہلی اور غیر سنجیدگی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر انفراسٹرکچر کی بحالی اور متاثرین کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔
  وفاقی حکومت کا ہر ممکن تعاون کا وعدہ
وفاقی وزیر نے متاثرہ افراد کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت جلد امدادی رقوم، خیمے، خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ یہ وقت سیاست کا نہیں، خدمت کا ہے۔ ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔