ایشیا کپ 2025 اس بار نہ صرف میدان میں جوش و خروش لائے گا بلکہ اشتہارات اور اسپانسرشپ کے میدان میں بھی خوب گھن گرج ہوگی۔ ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس ایونٹ میں سب کی نظریں ایک بار پھر روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے ٹکراؤ پر جمی ہوئی ہیں — اور اسی وجہ سے اشتہارات کے نرخ آسمان کو چھونے لگے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران ٹی وی پر صرف 10 سیکنڈز کے اشتہار کا ریٹ 16 لاکھ بھارتی روپے تک جا پہنچا ۔
کو-پریزنٹنگ پارٹنرشپ کا ریٹ: 18 کروڑ بھارتی روپے
ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ: 13 لاکھ بھارتی روپے
اشتہاری پیکج کی قیمت: تقریباً 4.48 کروڑ بھارتی روپے
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی اشتہارات کے ریٹس میں زبردست اضافہ ہوا ہے:
ڈیجیٹل کو-پریزنٹنگ پارٹنر اور ہائی لائٹس پارٹنر کی قیمت: 30، 30 کروڑ بھارتی روپے
کو-پاورڈ بائی پیکج : 18 کروڑ بھارتی روپے
رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے رائٹس ہولڈرز کو توقع ہے کہ اس سال ایشیا کپ کوخاص طور پر پاک بھارت مقابلوں کی بدولت ریکارڈ توڑ ویورشپ ملے گی۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر 2025 سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اور ان کا پہلا ٹاکرا 14 ستمبر کو طے ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور اور فائنل تک پہنچیں تو ممکنہ طور پر تین بار آمنے سامنے آ سکتی ہیں — یعنی کرکٹ اور اشتہارات دونوں کے لیے زبردست ایکشن متوقع ہے!
ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے دوران 10 سیکنڈز کے اشتہار کی قیمت 16 لاکھ روپے تک پہنچ گئی!








