راولپنڈی: پاک فضائیہ نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیےکراچی سے پشاور تک 48 ٹن امدادی سامان کامیابی سے پہنچا دیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے اور اس ضمن میں ایئر ایگل کا B-737 طیارہ استعمال کیا گیا جس کے ذریعے یہ امداد منتقل کی گئی۔
امدادی سامان خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع بونیر اور شانگلہ میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں خشک راشن اور دیگر ضروری اشیاء نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جائیں گی۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہےکہ ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور انسانی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
پاک فضائیہ کا بڑا اقدام: کراچی سے 48 ٹن امدادی سامان پشاورپہنچادیا








