بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے پی پی میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں،16ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ۔ ایف آئی اے نے انکوائری مکمل ہونے پر اے پی پی کے16 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ادارے میں ایک ارب 24 کروڑ روپے کی کرپشن کی۔ادارہ جاتی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزارت اطلاعات و نشریات کو بھیجی جس پر وزارت اطلاعات نے نزید تحقیقات کے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا ۔ایف آئی اے نے شواہد کی بنیادوں پر معاملے مکمل چھان بین کی اور ملوث تمام ملازمین کو سوال نامہ بھجوایا اور انہیں طلب کرکے تحقیقات کیں ۔ایف آئی اے سامنے تمام ملزمان کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سے اور ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ۔ ایف آئی اے نے انکوائری مکمل ہونے پر ۔عدنان اکرم باجوہ (سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی)وزارت اطلاعات و نشریات۔محمد غواث خان(سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی )۔ارشد مجید چوہدری(سابق مینیجر اکاؤنٹس اے پی پی)۔ساجد علی وڑائچ(سابق مینیجر اکاؤنٹس اے پی پی)۔ادریس احمد گجر(اسسٹنٹ آڈٹ اے پی پی)۔ثاقب کلیم(اسسٹنٹ آڈٹ اے پی پی)۔عمران منیر(سابق مینیجر اکاؤنٹس اے پی پی) گھمن(انچارج آڈٹ اے پی پی)۔عثمان یونس (مینجر فنانس اینڈ آڈٹ انچارج اے پی پی)۔معظم جاوید کھوکھر(سپیشل اسسٹنٹ اے پی پی)۔فرقان راؤ(سابق ڈائریکٹر چائینہ سروس اے پی پی)۔اظہر فاروق (کیشئیر اے پی پی)۔اعجاز مقبول(سیکرٹری ٹو ایم ڈی اے پی پی)۔غلام مرتضی(اسٹنٹ مینیجر اکاؤنٹس اے پی پی)۔خرم شہزاد (انچارج پراویڈنٹ فنڈا ے پی پی)۔شاہد لطیف (اسٹنٹ مینجر سیلری اے پی پی ) کے خلاف زیر دفعہ 109.409.420.468.471.5(2)47 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ نعمان عتیق انچارج پراویڈنٹ فنڈ،شفقت علی سید مینجر ایڈمن سمیت دیگر اے پی پی کے افسران و ملازمین،اے جی پی آر اور نیشنل بینک آف پاکستان کے افسران و ملازمین کے کردار سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ اے پی پی ورکرز ایم ڈی محمد عاصم کھچی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بار اے پی پی میں آپریشن کرپشن فری کی کامیابی سے آغاز کیا ۔