بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، میں سوریاکماریادو کپتان،جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہونگے،ابھیشک شرما،تلک ورما،ہاردیک پانڈیا،شیووم دوبے،اکشرپٹیل،جیتیش شرما،جسپریت بمرا اسکواڈ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ارشدیپ سنگھ،ورون چکرورتی،کلدیپ یادو، سنجوسیمسن، ہرشت رانا اور رنکو سنگھ بھی 15رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو گا جبکہ پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہوگا۔
گروپ اےمیں پاکستان، بھارت، یو اے ای اورعمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ ہیں۔
پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ ہمیشہ کی طرح شائقین کرکٹ کے لیےخاص اہمیت رکھتا ہے اور اگر دونوں ٹیمیں سپرفورمرحلےتک پہنچیں تو 21 ستمبرکو دوبارہ مدمقابل ہو سکتی ہیں،شیڈول کےمطابق ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو ہوگا جس کی میزبانی دبئی کرے گا۔