پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کو 98 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو اسپنر کیشو مہاراج رہے، جنہوں نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے صرف 33 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
جنوبی افریقہ کی بیٹنگ: تین نصف سنچریاں، مضبوط آغاز
ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور جنوبی افریقی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
ایڈن مارکرام نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
ٹمبا باوومانے 65 رنز بنائے
میتھیو بریٹزکے نے 57 رنز کا اہم کردار ادا کیا
ان بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز کا مضبوط مجموعہ کھڑا کیا۔
آسٹریلوی بولنگ کا حال
ٹریوس ہیڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں
بین ڈوریشس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ایڈم زیمپا نے 1 وکٹ حاصل کی
آسٹریلیا کی بیٹنگ: ابتدا میں امید، پھر مہاراج کا طوفان
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے جارحانہ آغاز کیا، مگر جیسے ہی پہلی وکٹ 60 کے مجموعی اسکور پر گری، کیشو مہاراج نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔ آسٹریلوی بلے باز ان کے سامنے بے بس نظر آئے۔
کپتان مچل مارش 88 رنز بنا کر کچھ دیر مقابلہ کرتے رہے
بین ڈوریشس نے 33، ٹریوس ہیڈ نے 27 رنز بنائے
باقی بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے
مہاراج کی تباہ کن بولنگ:
5 وکٹیں صرف 33 رنز کے عوض
ناندرے برگراور لنگی نگیدی نے 2، 2 وکٹیں لیں
سبرائین نے بھی 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا
سیریز میں سبقت
اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی اور ٹیم کے حوصلے اب خاصے بلند نظر آ رہے ہیں۔
کیشو مہاراج کا شاندار کارنامہ، جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا پر 98 رنز سے فتح








