سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کمپرمائزڈ جماعت ہے، یہ جماعت اس حد تک جا چکی کہ قاسم اور سلیمان کو دہشتگردی کا نشانہ بنوانا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معافی کے حوالے سے آرٹیکل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کیا بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں گے ؟ کیا اعتراف جرم کرینگے؟
فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا، جنگ بھی جیتی۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی پر نظر ثانی کرنی ہے تو اس میں کسی کو تکلیف کیوں ہے؟ میں نے 10 سال پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں لوگ سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی اپنے دور کے اچھے وزیر خارجہ رہے ہیں،ان کے بطور وزیر خارجہ دور کی اچھی چیزیں دکھائیں۔ پی ٹی آئی قیادت میں کس سے بات کریں؟سب کمپرومائزڈ ہیں۔








