بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف بونیر پہنچ گئے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اور نقصانات کا فضائی جائزہ لیا۔

وزیراعطم آفس کے مطابق وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم بونیر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور ان میں فوری امدادی چیک تقسیم کریں گے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔