اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلال اظہر کیانی نے ابصار عالم اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس








