اسلام آباد:سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ماں کا دکھ سانجھا ہے، یہ ہم سب کے لیے غم کی گھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں اور زندگی میں اس کی جدائی سے بڑا کوئی غم نہیں ہوتا۔انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت








