بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کا پاکستان میں ہیلتھ کیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں اسٹریٹجک اصلاحات شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزیراعظم اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان میں ہیلتھ کیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں اسٹریٹجک اصلاحات شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے،

بتدائی طور پر معذور شہریوں، سریبرل پالسی،Cerebral Palsy مصنوعی اعضاء کے لیے سازوسامان کی تیاری پر کام کرنے والے اداروں کی مدد کی جائے گی اور ان کی تعداد میں اضافہ جائے گا،سیریبرل پالسی (Cerebral Palsy) سے متاثر مریضوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بین الاقوامی سطح پر رائج میوزک تھراپی جیسے اقدامات متعارف کروایے جائیں گے،

دماغی فالج کے مریضوں کے لیے خصوصی وہیل چیئرز، دیگر معذور شہریوں کی مدد کے لیے آلات پاکستان میں کم قیمت پر تیار کیے جائیں گے تاکہ یہ عام شہریوں کی دسترس میں ہوں،حکومت معذور شہریوں کو ان کی نقل و حرکت کے لیے درکار اہم سامان کو سبسڈی پر فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے گی۔