بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 23 اگست سے ملک بھر میں بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سلسلہ 27 اگست تک وسطی اور بالائی علاقوں میں جاری رہ سکتا ہے، جبکہ 27 سے 29 اگست کے دوران سندھ اور مشرقی و جنوبی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

پنجاب اور اسلام آبادمیں 23 سے 27 اگست کے دوران مختلف شہروں میں بارش کا امکان۔
خیبرپختونخوامیں 23 سے 26 اگست تک مختلف مقامات پر ہلکی اور درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں 23 سے 27 اگست کے دوران اکثر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
جبکہ سندھ اور بلوچستان میں 23 سے 26 اگست کے دوران کچھ علاقوں میں بارش، جبکہ 27 سے 29 اگست تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میںشہری علاقوں میں اربن فلڈنگ،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، اورنشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹا جا سکے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔