نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) نے خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے ملک کا پہلا پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرا دیا ۔ اس کارڈ کا اجرا پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی اور نیشنل بینک کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا، جو کہ ادارے کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ خواتین کو معاشی میدان میں خودمختار اور سہولت یافتہ بنایا جائے۔
یہ کارڈ ہے خاص — صرف خواتین کے لیے
یہ پنک ڈیبٹ کارڈ خصوصی طور پر اعتماد اسلامک امیرہ اکاؤنٹ رکھنے والی خواتین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد خواتین کو نہ صرف بینکاری خدمات میں آسان رسائی دینا ہے بلکہ انہیں رعایتوں، انعامات اور تحفظ جیسی متعدد سہولیات بھی فراہم کرنا ہے۔
فوائد اور سہولتیں:
30,000 سے زائدریٹیل اسٹورز، بیوٹی سیلونز اور ریسٹورنٹس پر **خصوصی ڈسکاؤنٹس** (ملک کے 158 شہروں میں)
Gluetlo ایپ کی گولڈ سبسکرپشن مکمل طور پر مفت
ہر ٹرانزیکشن پر ریوارڈ پوائنٹس :
ATM (Off-Us) پر: 1 روپیہ فی ٹرانزیکشن
POS مشین پر خریداری: 2 روپے
آن لائن شاپنگ (ای کامرس): 3 روپے
جامع تکافل تحفظ (Insurance + More)
1 لاکھ روپے تک لائف انشورنس
2 لاکھ روپے حادثاتی موت کی صورت میں کوریج
سنگین بیماریوں، ICU بینیفٹس، روزانہ کی بنیاد پر صحت کیش اور فرڈ پروٹیکشن کی سہولت
قیادت کا پیغام
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی، فواد فرخ** (اسلامک بینکنگ گروپ چیف)، اور عدنان ناصر (چیف ڈیجیٹل آفیسر) نے اس کارڈ کو ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین کو بینکنگ خدمات تک محفوظ، آسان اور باعزت رسائی حاصل ہو، تاکہ وہ مالی فیصلے خود لے سکیں اور خودمختار بن سکیں۔









