بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والا پل 6 دن میں مرمت کر کے بحال کر دیا

پاک فوج نے عوامی مطالبے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے باجوڑ اور دیرکو ملانے والا اہم جار پل صرف چھ دن کی قلیل مدت میں مرمت کر کے آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔ پل کی بحالی سے دونوں علاقوں کے درمیان منقطع رابطہ بحال ہو گیا ہے اور ٹریفک ایک بار پھر رواں دواں ہے۔
مقامی آبادی کی جانب سے پل کی فوری مرمت کی اپیل پر، پاک فوج کے انجینئرنگ کور نے دن رات کام کرتے ہوئے اس اہم شاہراہ کو قابلِ استعمال بنایا۔ شدید جغرافیائی چیلنجز اور کم وقت کے باوجود، پل کی بحالی ایک قابلِ تحسین کارنامہ ہے جس نے عوامی مشکلات کا فوری ازالہ کیا۔
علاقہ مکینوں کا شکریہ اور خوشی کا اظہار
جار پل کی بحالی پر باجوڑ اور دیر کے شہریوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف فوری ریلیف ہے بلکہ فوج کی عوام دوستی اورخدمت کے جذبے کی روشن مثال بھی ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ مشکل وقت میں ریاستی ادارے عوام کو تنہا نہیں چھوڑتے۔