حافظ آباد (نیوز ڈیسک) فاروق اعظم روڈ پر مضرِ صحت فاسٹ فوڈ کھانے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت تین فیملیز کے 10 افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شوارما پوائنٹ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ معائنے کے دوران ناقص اور غیر معیاری گوشت، استعمال شدہ آئل، مایونیز، فرائز اور سلاد کو تلف کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق فوڈ پوائنٹ پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تھے، اشیائے خوردونوش پر تاریخ اجراء اور تنسیخ درج نہیں تھی، جو کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مضرِ صحت اور غیر معیاری کھانوں کی شکایات فوری طور پر ہیلپ لائن پر درج کرائیں تاکہ عوام کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔









