بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل کے 10 سال مکمل: پی سی بی کا شاندار ڈاکومنٹری بنانے کا اعلان

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سالہ سفر کو امر بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک شاندار اور جدید معیار کی ڈاکومنٹری تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دستاویزی فلم 2016ء سے 2025ء تک کے پی ایس ایل کے شاندار سفر، کامیابیوں اور مشکلات پر روشنی ڈالے گی۔ اس میں دبئی سے پاکستان میں منتقلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو قائل کرنے جیسے بڑے چیلنجز اور کورونا وائرس کے دوران لیگ کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر ہوگا۔

ڈاکومنٹری میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ کس طرح پی ایس ایل نے تھوڑے وقت میں دنیا کی بڑی ٹی 20 لیگوں میں جگہ بنائی اور کرکٹ کے شائقین کے دلوں میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔

پی سی بی اگلے ہفتے اس پروجیکٹ کے لیے نامور اور تجربہ کار کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرے گا تاکہ ڈاکومنٹری کو عالمی معیار پر بنایا جا سکے۔