میکے (اسپورٹس ڈیسک) عالمی چیمپئن آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بدترین فارم کا شکار ہے اور لگاتار شکستوں نے کینگروز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
اعدادوشمار کے مطابق، 2016 سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی تمام پانچ ون ڈے سیریز جنوبی افریقہ کے نام رہی ہیں۔
South Africa completed a fifth successive bilateral ODI series win over Australia, dating back to 2016, and this one, with a game to sparehttps://t.co/aavSrdUQYN
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 23, 2025
مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ 2009 کے بعد پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل چار ون ڈے میچز میں شکست ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ سے ہارنے سے پہلے آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف بھی آخری دو میچ ہار گئی تھی۔
Australia had never been bowled out for under 200 in three consecutive home ODIs
That run has stretched to 4 now! pic.twitter.com/txHZpxQvXy
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 23, 2025
آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کی ناکامی بھی کھل کر سامنے آئی ہے۔ ٹیم اپنی ہوم گراؤنڈ پر کبھی بھی مسلسل دو بار سے زیادہ 200 رنز سے کم پر آؤٹ نہیں ہوئی تھی، لیکن گزشتہ چار میچز میں آسٹریلیا 200 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکی۔
مجموعی طور پر آسٹریلوی ٹیم کو اپنے آخری آٹھ ون ڈے میچوں میں سات شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو عالمی چیمپئن کے لیے ایک بڑے بحران کی نشاندہی کرتا ہے۔









