بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی تن سازوں کی شاندار کارکردگی، مزید دو طلائی تمغے 

تھائی لینڈ میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی تن سازوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کےچھٹے روز پاکستان نے مزیدو گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے، جس سے ملک کے میڈلز کی مجموعی تعدادچار ہوگئی ہے۔
پاکستان کےفیضان گل نے 170 سینٹی میٹر اسپورٹس فزیک کیٹیگری میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئےطلائی تمغہ جیتا، جب کہ بلال احمد نے 180 سینٹی میٹر کیٹیگری میں مخالفین کو پیچھے چھوڑتے ہوئےگولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
یہ شاندار کامیابیاں نہ صرف انفرادی سطح پر ان کھلاڑیوں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلکہ عالمی اسٹیج پر پاکستان کے مثبت امیج کو بھی اجاگر کر رہی ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہ چیمپئن شپ25 اگست تک جاری رہے گی، اور پاکستانی ٹیم سے مزید اچھی کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔