بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کے گھروں میں سولر سسٹم لگانے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کے دورے کے دوران سندھ کےسیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں پر سولر سسٹم لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہی ہے اور جلد تمام زیر تعمیر مکانات مکمل کر دیے جائیں گے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نےیونین کونسل وارث ڈنو اورگاؤں خیر محمد بروہی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نےسندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکمل اور زیر تعمیر گھروں کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نےسیلاب متاثرین کو مالکانہ اسناد بھی تقسیم کیں اور ان کے گھروں میں جا کرخود حال احوال دریافت کیا۔ متاثرہ مکینوں نے بلاول کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے انہوں نے موقع پر ہی فوری احکامات جاری کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہہم خوش ہیں کہ سندھ حکومت نے اپنا وعدہ نبھایا۔ ہزاروں افراد کو نئے گھر دیے جا چکے ہیں اور مزید مکانات زیر تعمیر ہیں۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ متاثرین کے گھروں میںسولر سسٹم کے ساتھ ساتھ واش رومز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ ہماری شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ ہر پاکستانی کوروٹی، کپڑا اور مکان ملے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی گھروں کی تعمیر کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔