بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں سونا ایک دن میں ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 515 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 41 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 371 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے خریداروں کو چونکا دیا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو شادی بیاہ یا سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنے کا سوچ رہے تھے۔