بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رونالڈو کا مسلمانوں کی طرح دعا مانگتے کلپ وائرل

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا مسلمانوں کی طرح دعا مانگنے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

النصر اور الاہلی کے میچ کے دوران پنالٹی شوٹ آؤٹ سے قبل رونالڈو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ہاتھ اٹھائے دعا کرتے دکھائی دیے۔ اس منظر نے مسلم مداحوں کے دل جیت لیے۔


ویڈیو اور تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئیں۔ صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رونالڈو نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا احترام بھی کرتے ہیں۔

رونالڈو اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں پہلے ہی اپنی کارکردگی اور سادگی کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں۔ اس واقعے نے ان کی مقبولیت کو مزید بڑھا دیا۔

یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل میں بھی رونالڈو کو اپنی ٹیم کے لیے مسلمانوں کی طرح دعا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔