بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہم بھارتی بلے باز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کرکٹر چتیشور پجارا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

37 سالہ پجارا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ بھارتی جرسی پہن کر میدان میں اترنے کا احساس لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت اور حمایت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

پجارا نے بھارت کے لیے 103 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز شامل ہیں۔ انہوں نے 43.60 کی اوسط سے 7195 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں مستقل رکن رہنے والے پجارا صرف پانچ ون ڈے میچز کھیل سکے۔

انہوں نے آخری بار 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں بھارتی ٹیم کے کئی بڑے کھلاڑی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ 2024 میں روی چندرن ایشون جبکہ رواں برس کے آغاز میں ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔