ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔ معاہدوں کی یہ تقریب ڈھاکا میں منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلادیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد حسن توحید شریک ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اہم معاہدوں میں سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ:
انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلادیش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے درمیان ایم او یو
ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یادداشت
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور بنگلادیش سنگباد سنگستھا کے درمیان تعاون کا معاہدہ
دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت
یاد رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کے طور پر بنگلادیش کے تاریخی دورے پر پہنچے ہیں۔ ان کا یہ دورہ بنگلادیش حکومت کی دعوت پر ہوا۔









