بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب متاثرین کو 15 ہزار روپے کی ادائیگی ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے شروع 

خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے مطابق، متاثرین کو 15 ہزار روپے فی خاندان کی ادائیگی شروع ہو چکی ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اس جدید نظام کا مقصد نہ صرف شفاف طریقے سے امداد فراہم کرنا ہے بلکہ بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنانا ہے۔ ان کے بقول، *”صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اس قدر تیزی سے معاوضوں کی ادائیگی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب سے مکمل یا جزوی طور پر متاثرہ گھروں کی نشاندہی کے لیے سروے کا عمل بھی جاری ہے، اور جیسے ہی یہ سروے مکمل ہوگا، متاثرہ مالکان کو معاوضہ فراہم کر دیا جائے گا۔
یہ اقدام خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی فلاح میں شفافیت لانے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ مشکل وقت میں متاثرین کو فوری اور منصفانہ مدد پہنچائی جا سکے۔