بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

30 روپے کے تنازع پر نوجوان قتل،لوگ ویڈیوبناتے رہے

کوٹ رادھا کشن ،موضع رتی پنڈی کے 2 بھائیوں 22 سالہ واجد اور 25 سالہ راشد نے ایک ریڑھی والے سے پھل خریدا، اس دوران ان کا محض 30 روپے پر جھگڑا ہوگیا۔
ریڑھی بان تیمور اور اویس نے اپنے 5 نامعلوم ساتھیوں سے مل کر دونوں بھائیوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ، جس سے 22سالہ واجد دم توڑ گیا جب کہ 25سالہ راشد کو شدید زخمی حالت میں جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ آئی سی یو میں ہے۔
اس واقعہ کا ایک اور دلخراش پہلو یہ بھی ہے کہ لوگ موبائل فون سے ویڈیو تو بناتے رہے مگر کسی نے جھگڑا ختم کرانے کی کوشش نہیں کی۔
پولیس نےمقتول کے والد سعید اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم تیمور کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔