بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

1971 کا معاملہ حل ہوچکا، اب آگے بڑھنا چاہیے: اسحاق ڈار

ڈھاکا ( نیوزڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1971 کا معاملہ ماضی میں حل ہوچکا ہے اور اب دونوں ممالک کو دل صاف کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔

اہم نکات:
اسحاق ڈار کے مطابق یہ مسئلہ پہلی مرتبہ 1974 میں طے پایا تھا اور اس کی دستاویز دونوں ممالک کے پاس موجود ہے۔

جنرل پرویز مشرف کے دورہ بنگلادیش کے موقع پر بھی اس معاملے پر کھل کر بات ہوئی تھی۔

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بنگلادیشی طلبہ کو 5 سال میں 500 اسکالرشپس دی جائیں گی۔

ڈار نے کہا کہ اسلام بھی یہ سکھاتا ہے کہ بھائیوں کے درمیان معاملہ حل ہوجائے تو دل صاف کرلینا چاہیے۔

دونوں ممالک کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار 13 سال بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کے بنگلادیش کے تاریخی دورے پر موجود ہیں۔