بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری وجاہت کے الزامات بے بنیاد،زرداری محب وطن اوربڑے لیڈرہیں،چودھری شجاعت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری محب وطن اور بڑے لیڈر ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں چودھری شجاعت حسین نے اپنے بھائی چودھری وجاہت حسين کے الزامات کی ترديد بھی کی۔
چودھری شجاعت نے کہا کہ چودھری وجاہت حسین نے الزام لگایا ہے کہ میرے بیٹوں نے آصف زرداری سے پیسے مانگے ہیں مگر سالک حسين نے ميرے کہنے پر حکومت کوووٹ ديا۔
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ چودھری وجاہت حسین کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات بے ہودہ ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ میں نے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی، میرے کہنے پر بچے فی الحال خاموش ہیں، میں نے تلقین کی ہے ہمیشہ وعدے کا پاس رکھنا ہے، ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی۔
خیال رہے کہ گجرات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں چودھری وجاہت حسين نے کہا تھا کہ کہ 30 جون تک اگر مسلم لیگ ن سے ہم نے اتحاد ختم نہ کیا تو وہ نئی جماعت بنا لیں گے۔ پاکستان میں پہلے بھی سینکڑوں پارٹیاں بنی ہوئی ہیں ایک اور بن جائے گی تو کیا فرق پڑے گا