بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے گی، تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان برقرار ہے اور اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا