بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی مفادات پر حملے کرنیوالے پاک جاپان سفارتی تعلقات پر بھی حملہ آور ہوگئے، عظمیٰ بخاری

ٹوکیو:  وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی مفادات پر حملے کرنیوالے پاک جاپان سفارتی تعلقات پر بھی حملہ آور ہوگئے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جاپان کا دورہ کرنیوالے وفد کے ارکان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لسٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا 25 سال بعد اور پہلی بار خاتون وزیراعلیٰ کے دورہ جاپان کیخلاف شرمناک مہم ملک دشمنی کی انتہا ہے، سوشل میڈیا پرگردش کرنیوالی فہرست میں دیئے گئے نام جاپان کا دورہ کرنیوالے وفد میں شامل نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا سرکاری دورے میں شامل ارکان کے سوا دیگر سب نے اخراجات ذاتی جیب سے ادا کئے، جاپان سے پاکستان کے تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز پر جھوٹ کے پجاریوں کو بہت تکلیف ہے جبکہ ہر محب وطن اس پر خوش ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہیں تکلیف ہے کہ جاپان کی شہری ترقی، ٹیکنالوجی اورنوجوانوں کی ہنرمندی کے منصوبے شروع کرنے کی طرف پیش رفت کیوں ہو رہی ہے، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جلنے والوں کا منہ کالا ہی ہوتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف عوام اور صوبے کی ترقی کے لئے کام کرتی رہیں گی، حاسدین کو جھوٹ اور پراپیگنڈے کی ہی توفیق ملی ہوئی ہے، انہیں مبارک ہو۔