بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر سید مرتضیٰ اندرابی نے بطور قائمقام چیئرمین پی اے آر سی عہدے کا چارج سنبھال لیا 

اسلام آباد( صغیر چوہدری ) ڈاکٹر سید مرتضیٰ اندرابی نے بطور قائمقام چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ( پی اے آر سی) اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، ڈآکٹر مرتضی اندرابی کو تین ماہ کے لیے پی اے آر سی کا قائمقام چئیرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے پی اے آر سی کے چیف سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر سید مرتضی اندرابی کو قائم مقام چیئرمین کا چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ یہ ذمہ داری تین ماہ یا مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک ادا کریں گے۔ڈاکٹر مرتضی اندرابی اس وقت پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں ممبر اینمل سائنس ڈویژن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کے پاس لائیو اسٹاک ڈویژن، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سربراہ اینمل ہسبینڈری کمشنر کا اضافی چارج بھی ہے۔ ڈاکٹر اندرابی کا شمار بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنس دانوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز، لاہور اور قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی ۔ پاکستان میں لائیو اسٹاک اور اینمل سائنس کے شعبے میں ان کی تحقیق اور خدمات کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کی تقرری سے زرعی تحقیقاتی ادارے کی سائنسی سرگرمیوں میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے ۔