بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سفیر کو کامیاب سفارتی خدمات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں اور حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے جلد دورہ پاکستان کی امید بھی ظاہر کی۔

سفیر حماد عبید الزابی نے کہا کہ اپنے 9 سالہ قیام کے دوران حکومت اور عوام کی جانب سے ملنے والے تعاون اور دوستی کے وہ شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے استحکام کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔