بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گوگل میپ نے ’آپ کے حالیہ مقامات‘ تک آسان رسائی کا آغاز کردیا

گوگل میپس دنیا بھر میں سفر، راستے اور مقامات کی تلاش کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے۔ اب گوگل نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جسے ’Your Recent Places‘ کہا جا رہا ہے۔

یہ فیچر صارفین کو حال ہی میں وزٹ کیے گئے مقامات کو ایک ہی جگہ پر دیکھنے اور دوبارہ تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سے پہلے صارفین کو اپنی وزٹ ہسٹری تلاش کرنے کے لیے ایپ کے اندر کئی مینیو کھولنے پڑتے تھے، لیکن اب یہ معلومات براہ راست سامنے دستیاب ہوں گی۔

نیا فیچر کیسے کام کرے گا؟

یہ سیکشن گوگل میپس کے ”You“ ٹیب میں ”Your lists“ کے اوپر دکھائی دے گا۔

یہاں حالیہ دوروں کی تفصیلات درج ہوں گی جنہیں صارف فوری طور پر دیکھ اور منظم کرسکیں گے۔

اس کے ساتھ چار فلٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں:

ایریا

کیٹیگری

سیوڈ

میپس ہسٹری

کیٹیگری فلٹر پر کلک کرنے سے مزید ذیلی آپشنز سامنے آئیں گے جیسے فوڈ اینڈ ڈرنک، کلچر، شاپنگ اور ہوٹلز، جس سے مخصوص جگہیں تلاش کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو جائے گا۔

اضافی آپشنز

ہر لوکیشن انٹری کے ساتھ ایک بک مارک آئیکون اور تھری ڈاٹ مینیو ہوگا۔

بک مارک کے ذریعے کسی جگہ کو اپنی لسٹ میں محفوظ کیا جا سکے گا۔

تھری ڈاٹ مینیو سے شیئرنگ، تفصیلات دیکھنے اور ہسٹری سے ڈیلیٹ کرنے کے اختیارات دستیاب ہوں گے۔

ٹائم لائن فیچر سے فرق

یہ فیچر گوگل میپس کے موجودہ ٹائم لائن سے زیادہ آسان اور قابلِ رسائی ہے، کیونکہ ٹائم لائن ایپ کے اندرونی حصے میں چھپی ہوتی تھی جبکہ Your Recent Places براہ راست نظر آئے گا۔

دستیابی

فی الحال یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ دیگر پلیٹ فارمز پر اس کی دستیابی کے بارے میں گوگل نے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا۔