لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ یہ بسیں چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی اور دسمبر تک صوبے کے ہر ضلع میں جدید الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔
ان بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا تاکہ عام شہری آسانی سے سفر کر سکے۔ ہر بس ایئرکنڈیشنڈ ہے اور اندرونی موسم کنٹرول سسٹم سے مزین ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ ان شاءاللہ پنجاب کے ہر ضلع میں بہت جلد آرام دہ اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔









