بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیالکوٹ میں بارش کا 49 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(صغیر چوہدری )سیالکوٹ میں بارش کا گذشتہ 49 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 363.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے قبل 6 اگست 1976 میں سیالکوٹ میں 339.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ حالیہ بارش کے باعث سیالکوٹ شہر اور اسکے متعدد علاقوں میں گھروں میں کئی فٹ تک پانی داخل ہوچکا ہے دوسری جانب پنجاب حکومت نے سیلاب سے نمٹنے اور ریسکیو و امدادی کاروائیوں کے لئے پنجاب کے 6 اضلاع میں فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے