بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے بھی اینٹی کرپشن قوانین سخت، سزاؤں کا نیا ڈھانچہ تیار

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سخت سزائیں لاگو ہوں گی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ میں آئی سی سی کے گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کو اپنانے کی منظوری دی گئی۔

اہم نکات:

میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ پر پانچ سال سے تاحیات پابندی

کرکٹ پر شرط لگانے پر ایک سے پانچ سال پابندی

ٹیم کی اندرونی معلومات دینے پر ایک سے پانچ سال پابندی

کرپٹ رپورٹ کی اطلاع نہ دینے پر دو سے پانچ سال پابندی

تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے، ثبوت مٹانے یا عدم تعاون پر دو سے پانچ سال پابندی

اینٹی کرپشن ایجوکیشن پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑی معطل رہے گا

کھلاڑیوں پر جرمانے بھی عائد ہوں گے۔ پہلی بار جرم کرنے والوں کو تعاون کی صورت میں ریلیف مل سکتا ہے، لیکن بار بار خلاف ورزی کرنے والوں پر تاحیات پابندی لگے گی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق زیرو ٹالیرنس پالیسی برقرار ہے۔ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر اینٹی کرپشن قوانین کی سختی سے پاسداری ہوگی۔