وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ میں50 سال بعد ریکارڈ بارش ہوئی جب کہ نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شہروں کے مسائل شہری نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ شدید مون سون بارشوں نے سیالکوٹ میں 64 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز شہر میں 335 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 31 جولائی 1961 کو ہونے والی 299.2 ملی میٹر کی بارش سے 35.8 ملی میٹر زیادہ ہے۔
اس سے پہلے 2010 میں 255 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ تھا جو اب بھی دوسرے نمبر پر ہے۔
خواجہ آصف کا پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا مطالبہ








