بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رکن اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی، ڈاکو2 کروڑ روپے مالیت کا سامان لے اڑے

اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں  رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد رمیش کمار کے گھر میں گھس آئے۔ ڈاکوؤں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، چوکیدار پر تشدد کیا اور اس سے رمیش کمار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی۔

رمیش کمار کے مطابق  لوٹے گئے سامان میں پانچ قیمتی گھڑیاں، برانڈڈ جوتے، چشمے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں گفتگو کر رہے تھے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مخصوص علاقے سے تعلق رکھتے ہوں گے۔

پولیس نے  ایم این اے رمیش کمار کے ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی جاری ہے۔